Daily Mashriq

حکومت کا اتحادیوں کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرانے کا فیصلہ

حکومت کا اتحادیوں کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد:  حکومت نے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کے حلقوں میں بھی ترقیاتی کام کرانے کا فیصلہ کیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایک رکن اسمبلی کے حلقے میں15کروڑ روپے تک ترقیاتی کام کرائے جائیں گے، کسی رکن قومی اسمبلی کو براہ راست فنڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں