Daily Mashriq

نیوزی لینڈ حملے: پاکستانی شہری دہشتگرد سے لڑتے ہوئے شہید  

نیوزی لینڈ حملے: پاکستانی شہری دہشتگرد سے لڑتے ہوئے شہید  

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری راشد اور ان کا بیٹا دورانِ مزاحمت شہید ہوگئے۔

کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں فائرنگ کے دوران پاکستانی شہری راشد اور ان کا بیٹا طلحہٰ نعیم شہید ہوئے ۔

ذرائع کے مطابق راشد حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں شہید ہوئے، ان کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔حملے میں زخمی ہونے والے چار پاکستانیوں میں سے ایک کراچی کا شہری اریب ہے جو کمپنی کے کام سے نیوزی لینڈ گیا تھا، 27 سالہ اریب فیڈرل بی ایریا کا رہائشی اور ایک فرم میں چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہے اور اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے۔

ایک اور زخمی محمد امین کا تعلق حافظ آباد سے ہے جو ڈیڑھ ماہ قبل اپنے بیٹے اور پوتوں سے ملنے نیوزی لینڈ گئے تھے۔

متعلقہ خبریں