Daily Mashriq


کراچی ،صدر مملکت سے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کی ملاقات

کراچی ،صدر مملکت سے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کی ملاقات

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ نے کراچی میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اور انہیں سندھ پینشنز سینٹرز کے بارے میں بریفنگ دی۔ملاقات میں سندھ کے گورنر عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن نےصدرمملکت کو بریفنگ میں بتایا کہ سندھ میں دو لاکھ بیالیس ہزارپینشنرز ہیں جن پر ایک سو پانچ ارب روپے سالانہ خرچ آتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بانوے ہزار جبکہ دیگر اضلاع میں ڈیڑھ لاکھ پینشنرز ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اب تک ستر فی صد ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم کے تحت پینشنز ٹرانسفر کی جارہی ہیں جسے رواں سال 31 دسمبر تک سو فی صد کرلیا جائے گا ۔ غفران میمن نےصدرمملکت کو پینشنر زکے مسائل اور اس کے حل کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

متعلقہ خبریں