Daily Mashriq

تمغہ امتیاز کے بعد مہوش حیات ایک اور تنازع میں پھنس گئیں

تمغہ امتیاز کے بعد مہوش حیات ایک اور تنازع میں پھنس گئیں

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ابھی تمغہ امتیاز کے تنازع سے باہر نکلی نہیں تھیں کہ ایک اور تنازع کا شکار ہوگئیں۔

اداکارہ مہوش حیات کو جب سے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان ہوا ہے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف محاذ کھل گیا ہے اور لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ آخر مہوش حیات نے ایسا کون سا کارنامہ انجام دے دیا کہ انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جارہا ہے۔ تاہم مہوش حیات کو خود پر تنقید برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے تنقید کرنےو الوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اس طرح اپنے ملک کے فنکاروں کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں انہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ بناکرآپ کو شرم آنی چاہئے۔

تاہم مہوش حیات کو یہ تنقید اس وقت الٹی پڑگئی جب پاکستانی اینکر عامر لیاقت حسین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آئینہ دکھادیا۔ عامر لیاقت نے مہوش حیات کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا آپ کی فلم’’لوڈ ویڈنگ‘‘میں میری رضامندی کے بغیر میرے کردار کو بالکل غلط انداز میں پیش کیاگیا اور مجھے بدنام کیاگیا آپ کی پوری فلم میرے ہی ارد گرد گھوم رہی تھی۔ بطور فنکارہ نہ صرف آپ نے اس فلم میں کام کیا بلکہ آپ اس بکواس کو روکنے میں بھی ناکام رہیں لہٰذا مجھے آپ پر مقدمہ نہیں کردینا چاہیے۔ بہت شرم کی بات ہے۔واضح رہے کہ مہوش حیات پر تمغہ امتیاز ملنے  کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے تاہم پوری شوبز انڈسٹری مہوش حیات کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کررہی ہے۔ اداکارہ مہوش حیات کو 23 مارچ کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ خبریں