Daily Mashriq

ڈین جونز ٹیم کھلاڑی آصف علی کی بیمار بیٹی کا ذکرکرتے ہوئے آبدیدہ

ڈین جونز ٹیم کھلاڑی آصف علی کی بیمار بیٹی کا ذکرکرتے ہوئے آبدیدہ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کرکٹر آصف علی کی بیٹی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور بتایا کہ آصف کی بیٹی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی کی طبیعت انتہائی خراب ہے اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ٹیم کے کوچ ڈین جونز میچ کے بعد پریس کانفرنس میں آصف کی بیٹی کی صحت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور ان سے الفاظ ادا بھی نہیں کئے گئے۔

اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوئی تو ساتھی کرکٹر شاداب خان نے بھی ٹوئٹر پرمعذرت کرتے ہوئے لکھا کہ  سوری، آصف بھائی ہم یہ ٹرافی آپ کی بیٹی کیلئے جیتنا چاہتے تھے۔

 کپتان محمد سمیع نے لکھا کہ آصف علی ہیرو ہیں ، بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود انہوں نے میچزکھیلے، اللہ ان کی بیٹی کو صحت عطا کرے۔

متعلقہ خبریں