Daily Mashriq


 نوید قمر ،شگفتہ جمانی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سےمستعفی

نوید قمر ،شگفتہ جمانی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سےمستعفی

ویب ڈیسک:پارلیمنٹ اداروں کو کمزور نہیں مضبوط کرتی ہے،چیئرمین نیب کی طلبی ادارے کے کام میں مداخلت کے مترادف ہے،پیپلز پارٹی رہنما۔

  پیپلز پارٹی کے نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے کمیٹی کی رکنیت سے استعفے دے دیئے ہیں ، انہوں نے اپنے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرادیئے ہیں۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ اداروں کو کمزور نہیں مضبوط کرتی ہے، چیئرمین نیب کی طلبی ادارے کے کام میں مداخلت کے مترادف ہے، اس اقدام سے نیب کمزور ہوگی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو سابق وزیراعظم نواز شریف پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھجوانے کے الزام کی تحقیقات کی وضاحت کے لئے قومی اسمبلی رانا حیات کی جانب سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا نوٹس لیتے ہوئے طلب کیا تھا۔

متعلقہ خبریں