Daily Mashriq


حکومت کی جانب سےعمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج

حکومت کی جانب سےعمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج

ویب ڈیسک:حکومت نے عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

 ایڈووکیٹ جنرل نے حکومت کی جانب سے عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو ایف آئی آر میں خاص کردار کے ساتھ ملزم نامزد کیا گیا ہے، عمران خان کا جرم ثابت کرنے کے لیے شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ قانون سے مطابقت نہیں رکھتا، اس لئے ہائی کورٹ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ملزم کے خلاف ٹرائل چلانے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 مئی کو ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کو بری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں