Daily Mashriq

اصغر خان کیس:ایف آئی اے عملدرآمد کمیٹی نے سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور اسد درانی کو طلب کر لیا

اصغر خان کیس:ایف آئی اے عملدرآمد کمیٹی نے سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور اسد درانی کو طلب کر لیا

ویب ڈیسک: اصغرخان کیس میں ایف آئی اے عملدرآمد کمیٹی نےسابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کوطلب کرلیا۔

 کمیٹی نے حکم دیا ہے کہسابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے احسان صادق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی جس میں ڈاکٹر عثمان انور، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان اور قانونی معاونت کے لیے ڈائریکٹر لاء علی شیر جاکھرانی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان علمدر آمد کیس کی سماعت کے دوران 1990 کے انتخابات میں دھاندلی میں ذمہ دار سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں