Daily Mashriq


چیئرمین نیب کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کے اجلاس میں شرکت سے معذرت

چیئرمین نیب کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کے اجلاس میں شرکت سے معذرت

ویب ڈیسک:چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مصروفیت کی بنا پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے،چیئرمین نیب 22مئی کو کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے، چیئرمین نیب نےموقف اختیار کیا  کہ مصروفیات کی بنا پر اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتا ، کمیٹی میں پیش ہونے کے لئے مناسب وقت دیا جائے۔

بعد ازاں قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے چیئرمین چوہدری محمد اشرف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب 22 مئی کو کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں