Daily Mashriq


اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ :سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو فائنل میں شکست

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ :سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو فائنل میں شکست

ویب ڈیسک:اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو 6-5 سے شکست دیدی۔

روس کے شہر ماسکو میں جاری میگا ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ ہوا، تاہم مقررہ وقت کے خاتمے کے بعد ازبکستان کی ٹیم نے پینلٹی ککس میں پاکستان کے خلاف 5 کے مقابلے میں 6 گولز سے فتح حاصل کر لی۔میگا ٹورنامنٹ کے فائنل میں دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا جبکہ دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر ہوا، ازبکستان نے 5 کے مقابلے میں 6 گول کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔

 ایونٹ کی ناقابل شکست پاکستان ٹیم ٹائٹل کیلیے فیورٹ قرار دی جا رہی تھی، گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کو 5-4 سے ہرایا۔ ایونٹ میں 21 ملکوں کے 14 سے 17 سال کے مابین 210 گرلز و بوائز پلیئر شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں