Daily Mashriq

کوئٹہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے تین اہلکار شہید

کوئٹہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے تین اہلکار شہید

کوئٹہ کے قریب کچلاک بائی پاس پرایک دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے تین اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مشتبہ افرادنے کچلاک بائی پاس پرکھڑی کی گئی ایک موٹرسائیکل میں آٹھ سے نوکلوگرام دھماکہ خیزموادنصب کیاتھا جو اس وقت شدیددھماکے سے پھٹ گیا جب سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کولے جانے والی ایک گاڑی وہاں سے گزررہی تھی۔صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگونے سیکیورٹی فورسز پرحملے کی شدیدمذمت کی اورواقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرافسوس کااظہارکیا۔انہوں نے دھماکے کے ز خمیوں کی جلدصحت یابی کے لئے بھی دعاکی۔

متعلقہ خبریں