Daily Mashriq

پی ایس ایل گولڈ کیٹگری کیلئے کھلاڑیوں کااعلان

پی ایس ایل گولڈ کیٹگری کیلئے کھلاڑیوں کااعلان

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئےگولڈ کيٹگری ميں شامل 144 غير ملکی کرکٹرز کی رجسٹريشن مکمل کرلی گئی۔ پی سی بی نے شرجيل خان کو بھی گولڈ کيٹگری ميں شامل کرليا۔

پلاٹينم اور ڈائمنڈ کيٹگری کےبعد پی ایس ایل 2020 کی گولڈ کيٹگری کیلئے 14 ممالک کے 144 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

پی سی بی نے گولڈ، سلور اور ايمرجنگ کيٹگری ميں شامل 325 مقامی کھلاڑیوں کی فہرست بھی جاری کردی۔ مقامی کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی ڈومیسٹک سیزن میں شریک فرسٹ الیون، سیکنڈ الیون اور انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شامل تمام کرکٹرز شامل ہیں۔

پی سی بی نے شرجیل خان سميت 27 کھلاڑيوں کو گولڈ کيٹگری ميں رکھا ہے۔ شرجيل کوبحالی پروگرام مکمل کرنے کی شرط پر شامل کیا گیا ہے۔ سلور کيٹگری ميں 129 اور ايمرجنگ کيٹگری ميں 169 مقامی کرکٹرز شامل ہیں۔

تمام کيٹگريز ميں شامل کھلاڑيوں کی حتمي فہرست 21 نومبر تک جاری کی جائے گی جبکہ پی ایس ایل 5 کی ڈرافٹنگ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

 گولڈ کٹیگری کیلئے  غیر ملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کے 48، ویسٹ انڈیز کے 40، سری لنکا کے 19، بنگلہ دیش کے 10، افغانستان کے 6، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 4، 4 ،آئرلینڈ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے 3،3 جبکہ کینیڈا، ہالینڈ، اسکاٹ لینڈ اور امریکہ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

 گولڈ کٹیگری میں شامل نمایاں غیرملکی کھلاڑیوں میں افغانستان کے گلبدین نائب، حضرت اللہ اور محمد شہزاد سمیت آسٹریلیا کے بینک ڈنک، بنگلہ دیش کے مہدی حسن، مصدق حسین ، تسکین احمد، انگلینڈ کے بینک ڈکٹ، کرس ووڈ، جیڈ ڈرنبیخ، جیمی اوورٹن، جوئے کلارک، ریس ٹاپلے، سمت پٹیل ،ثاقب محمود، آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ، کیون اوبرائن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے آنٹن ڈیوچ اور جتن پٹیل کے علاوہ جنوبی افریقہ کے فیلنڈراور وائن پارنیل ،سری لنکا کے اویشکا فرنینڈو، راجاپکشا، دنیش چندی مل، لاہیرو تھیری مانے، لاہیرو کمارا، نوا ن پردیپ، سرنگا لکمل ، اپل تھرنگا، ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر، ڈیون سمتھ، اور کیرون پاؤل سمیت زمباوے کے جیمز ٹیلر، کائل جیروس اور سکندررضا بھی شامل ہیں۔

گولڈ کٹیگری میں شامل کیے جانے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں عابد علی، عدنان اکمل، اسد شفیق، اسد علی، اویس ضیا، اظہر علی، بلال آصف، بلاول بھٹی، احسان عادل، فواد عالم، عمران فرحت، عمران خان سینئر، عمران نذیر، خرم منظور، منصور امجد، میر حمزہ، محمد طلحہ، مختار احمد، نعمان انور، رضا حسن، سعد نسیم، سمیع اسلم، شرجیل خان (ری ہیب پروگرام سے مشروط)، عمرگل، عثمان صلاح الدین اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔

 پی ایس ایل قوانین کے تحت پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4 غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت لازمی ہوگی۔ پالیسی کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ہر کرکٹر کی بنیادی کٹیگری گولڈ رکھی گئی ہے جبکہ ہر ٹیم میں 6 ایمرجنگ پلئیرز سمیت ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے 2 بہترین کھلاڑیوں 

متعلقہ خبریں