بھارت میں ایک لڑکی نے آنکھیں باندھ کر رولر اسکیٹس پر 1312 فٹ سفر کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے
بھارتی شہر ہبلی سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ اوجل نالوادے کو یہ ٹاسک پورا کرنے کیلئے 60 سیکنڈز یعنی ایک منٹ کا وقت دیا گیا تھا مگر اس نے 51 سیکنڈز کے اندر پورا کرلیا۔
گنیز کی جانب سے جعمرات کی صبح اوجل کو سرٹیفیکیٹ بھی پیش کردیا گیا۔
اوجل نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر 51 سیکنڈز میں رولر اسکیٹس پر 1212 فٹ کا سفر طے کیا۔ یہ فاصلہ میٹر کے حساب سے 400 میٹر بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل جرمنی میں سفیر تعینات
واضح رہے کہ اوجل اس سے قبل اپنی صلاحیت کی بنیاد پر ایشا بک آف ریکارڈز اور انڈیا بک آف ریکارڈز میں بھی نام درج کروا چکی ہیں۔