Daily Mashriq


حکومت کا ن لیگ کے دور میں لگائے گئے تمام پاور پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ

حکومت کا ن لیگ کے دور میں لگائے گئے تمام پاور پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے، 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز ہوچکا ہے,وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا میڈیا سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ ن لیگ کیجانب سے لگائے جانے والے منصوبے دنیا میں سب سے مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں، آج لوگ کہتے ہیں کہ ماضی کی طرح اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے سے چلا جائے، ہم نے اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ دیا ہے، آج مہنگی بجلی پیدا ہونے کی وجہ سے ہر ماہ گردشی قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی مالیت 36 ارب روپے سے زائد ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا آخری سال بجلی کے حوالے سے بدترین سال تھا جس میں بجلی کی بندش اور اس کی تنصیبات کے حوالے سے بہت نقصان ہوا۔ ہم نے بجلی کی قیمت میں اضافہ اپنی خوشی سے نہیں کیا بلکہ نیپرا کی جانب سے سفارشات موصول ہوئی تھیں کہ اگر فوری طور پر بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کیا گیا تو ملک کو بہت بڑا نقصان ہوگا۔

فواد چودھری نے کہا کہ ماضی میں ن لیگ کی حکومت نے نیپرا کا ادارہ قائم کیا، آج ہمیں ملک میں تیار کی جانے والی بجلی 15 روپے 35 پیسے فی یونٹ ملتی ہے اور ہمیں ہر یونٹ پر 2 روپے 63 پیسے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم بجلی معاملات پر قوم کو اعتماد میں لے کر اس کی کارکردگی کا پول بھی کھولیں گے اور تمام صورتحال سے عوام کو آگاہ بھی رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں