Daily Mashriq


حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر

حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے دسمبر تا فروری زیرو ریٹڈ شعبوں کو سو فیصد آر ایل این جی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ مارچ سے نومبر تک پانچ زیرو ریٹڈ شعبے پچاس فیصد آر ایل این جی اور پچاس فیصد سوئی گیس استعمال کریں گے۔

ای سی سی کے اجلاس میں صرف ایک ایجنڈا ہی زیر بحث آسکا اور بجلی کے نرخوں میں ردو بدل پر بات نہ ہوسکی ، کمیٹی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا معاملہ ایک بار پھر موخر کردیا۔

نیپرا نے حکومت کو 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ کی سفارش کی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں صارفین سے تقریباً 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کئے جائیں۔

واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 10 سے لے کر 143  فیصد تک اضافہ کرچکی ہے۔

متعلقہ خبریں