Daily Mashriq


پشاور:بچوں کے اسکول بیگز کے وزن کو کم کیا جائے، عدالت

پشاور:بچوں کے اسکول بیگز کے وزن کو کم کیا جائے، عدالت

ویب ڈیسک:پشاورہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ بھاری اسکول بستوں سے بچوں کی صحت متاثر ہورہی ہے، ان کے وزن کو کم کیا جائے۔

پشاور ہائیکورٹ میں بھاری اسکول بیگز کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ 

سیکرٹریز ہائیر ایجوکیشن، ایلمنٹری اینڈ پرائمری ایجوکیشن، ایم ڈی ریگولیٹری اتھارٹی اور اسکول پرنسپل عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ ایسا فارمولا بنائیں کہ معصوم بچوں کی کتابیں کم سے کم ہوں،  بھاری اسکول بیگز سے بچوں کی صحت متاثر ہوتی ہے، انہیں کم کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں