Daily Mashriq

پاکستان اورسعودی عرب کا ایک دوسرے کے ساتھ روابط برقراررکھنےپراتفاق

پاکستان اورسعودی عرب کا ایک دوسرے کے ساتھ روابط برقراررکھنےپراتفاق

پاکستان اورسعودی عرب نے ایک دوسرے کے ساتھ روابط برقراررکھنے اور خطے میں امن وسلامتی یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے اقدام کے ساتھ چلنے پراتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے ریاض میں وزیراعظم کی سعودی فرماں رواسلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد محمدبن سلمان کے ساتھ الگ الگ ملاقات میں ہوا۔

عمران خان نے سعودی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے دوران کہاکہ پاکستان سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں سہولت فراہم کرنے کے لئے تیارہے۔

انہوں نے تمام فریقوں کے درمیان فوجی تنازعے سے گریز کرنے اورتعمیری روابط قائم کرنے کی اہمیت پرزوردیا۔

وزیراعظم نے ہمیشہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کااعادہ کیا۔

سعودی قیادت نے خطے میں امن اوراستحکام کے لئے وزیراعظم عمران خان کی سنجیدہ کوششوں اور کشیدگی کے خاتمے کے لئے ان کے اثرات پرانہیں سراہا۔

وزیراعظم نے ان ملاقاتوں کے دوران سعودی قیادت کومقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ تہترروز سے لاک ڈائون ،کرفیو اوردوسری انسانی بحران کی صورتحال سے آگاہ کیا جس کے باعث خطے میں امن واستحکام بری طرح متاثر ہواہے۔

سعودی قیادت نے پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی روابط برقراررکھنے اور تجارت ، توانائی ، سلامتی اوردفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزیدمضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔

سعودی قیادت نے کشمیر کے منصفانہ نصب العین کی بھی حمایت کی اور کشیدگی سے بچنے اور ایک بارپھرمسئلے کے پُرامن حل کی اہمیت پرزوردیا۔

متعلقہ خبریں