Daily Mashriq

ایران کی خطےمیں امن واستحکام کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کی تعریف

ایران کی خطےمیں امن واستحکام کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کی تعریف

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے خطے میں امن و استحکام کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے خطے میں امن کے فروغ کے لئے کوششیں کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے تمام علاقائی ملکوں کو خطے کے امن ،سلامتی اور خوشحالی کیلئے ملکر کام کرنے کی دعوت دی۔ جواد ظریف کی جانب سے یہ بیان وزیراعظم عمران خان کے ایران اور سعودی عرب کے دوروں کے تناظر میں سامنے آیا ہے ان دوروں کا مقصد خطے کے ملکوں کوایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔

متعلقہ خبریں