Daily Mashriq

پاکستان نے کشمیر کے مسئلے کو تمام عالمی فورموں پراٹھایا ہے:وزیر خارجہ

پاکستان نے کشمیر کے مسئلے کو تمام عالمی فورموں پراٹھایا ہے:وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اُن کی حمایت جاری رکھے گا۔

ملتان میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کشمیر کے مسئلے کو تمام عالمی فورموں پراٹھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنیوا کے دورے کے موقع پر انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔وزیرخارجہ نے لوگوں پرزوردیاکہ وہ یک آواز ہوکربھارتی جارحیت کے خلاف کھڑے ہوں اوراتحاد کامظاہرہ کریں۔ادھرRangeel Pur میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جوبھارتی جارحیت کامقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دنیاکے سامنے مودی کی حکومت کاچہرہ بے نقاب کررہی ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پوری دنیامودی پرتنقید کررہی ہے اورمقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے دبائوبڑھارہی ہے۔انہوں نے کشمیریو ں کے بلندحوصلے اورجرات کوسراہا جو بھارتی مظالم کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں