Daily Mashriq

 پاکستان جنگ نہیں چاہتا تاہم بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا:خٹک

پاکستان جنگ نہیں چاہتا تاہم بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا:خٹک

وزیردفاع پرویزخٹک نے کہاہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا تاہم بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔نوشہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر کے بارے میں دنیا کی بے حسی سے دونوں ا یٹمی ہمسایہ ملکوں کے درمیان براہ راست فوجی تصادم ہوسکتاہے۔وزیردفاع نے کہاکہ اَسی لاکھ کشمیری بھارتی قابض افواج کے بدترین مظالم کاسامنا کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے نریندرمودی کااصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے جو مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کی نسل کشی کامرتکب ہورہاہے۔پرویزخٹک نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے سے انکار کررہاہے جو اس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اعتراف کیاتھا۔

متعلقہ خبریں