Daily Mashriq

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کوشادی ہالزگرانے سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کوشادی ہالزگرانے سے روک دیا

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کوشادی ہالز گرانے سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شادی ہالز گرانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی تو شادی ہال مالکان نے موقف اختیار کیا کہ وہ شادی ہالزریگولر کرانے کو تیار ہیں، لیکن بھاری فیسیں خلاف قانون ہیں، جبکہ سی ڈی اے کو دیہی علاقوں میں قائم شادی ہالز سے فیسوں کی وصولی کا اختیار بھی حاصل نہیں۔عدالت نے شادی ہالز اور مارکیز مالکان کی درخواست پرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے کوشادی ہالزگرانے سے روک دیا۔ عدالت نے سی ڈی اے سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے شادی ہالزاورمارکیز کے متعلقہ تمام کیسزکو اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ خبریں