Daily Mashriq


احساس پروگرام کےغربت کےخاتمےکےمسئلےسےنمٹنےمیں دوررس اثرات مرتب ہوںگے:وزیراعظم

احساس پروگرام کےغربت کےخاتمےکےمسئلےسےنمٹنےمیں دوررس اثرات مرتب ہوںگے:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اہم پروگرام احساس کا مقصد غربت کے خاتمے کےمسئلے سے جامع انداز میں نمٹنا ہے۔

 وہ آج اسلام آباد میں احساس پروگرام پر عملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

  وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بیت المال سمیت تمام پروگراموں میں مکمل شفافیت یقینی بنانا چاہتی ہے تاکہ تفریق کے عنصر کو ختم کیا جاسکے۔

وزیراعظم  نےتحفظ، کفالت، یتیموں اور نادار افراد کےلئے رہائش، خوراک، ضلعی ترقی کے پورٹل اور روزگار سمیت احساس پروگرام کے مختلف پالیسی اقدامات پرعملدرآمد کےلئے نظام الاوقات کاجائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں