Daily Mashriq


وزیراعظم آج اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم آج اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج (بدھ) نیا پاکستان پروگرام کے تحت اپنا گھر ہاؤسنگ کے اہم منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔یہ بات وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 35 ہزار مکانات تعمیر کئے جائیں گے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم پر تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں مزید بحث درکار ہے اور وزیراعظم نے اس حوالے سے آج (بدھ) ایک خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔پاکستان سٹیل ملز سے متعلق انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کے تحت چھ بڑے سرمایہ کاروں نے سٹیل ملزمیں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔

متعلقہ خبریں