Daily Mashriq


عمران خان پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب

عمران خان پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب

ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف کےچیئرمین عمران خان ملک کے بائیسویں وزیرِاعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

عمرا خان نے 176 ووٹ حاصل کیےمدمقابل ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو96 ووٹ ملے۔ وزارت عظمی کے لئےرائے شماری کے اس عمل میں پیپلز پارٹی کے کسی رکن نے حصہ نہیں  تاہم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر پارٹی اراکین کے ہمراہ ایوان میں موجود رہے۔

سپیکر اسد قیصر نے جیسے ہی عمران خان کی کامیابی کا اعلان کیا تو ن لیگی ارکان نے اسمبلی ہال میں شور شرابہ شروع کردیا۔سپیکرکے بار بارکہنے پر پر بھی خاموش نہ ہوئے، اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین نے بھی نومنتخب وزیرِاعظم کے حق میں نعرہ بازی کی۔

متعلقہ خبریں