Daily Mashriq


قومی اسمبلی ایک سپریم ادارہ ہےاس کے وقار بلند کریں گے،بلاول بھٹو

قومی اسمبلی ایک سپریم ادارہ ہےاس کے وقار بلند کریں گے،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: ہم تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر ہم ایوان کا وقار بلند کریں گے،بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب ،بلاول بھٹو نے کہا  کہ قومی اسمبلی عوام کی امنگوں کا گہوارہ اور ایک سپریم ادارہ ہے، مجھے اس کا رکن بننے پر فخر ہے۔ ہم تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر ہم ایوان کا وقار بلند کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے دوران احتجاج پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج ان کا جمہوری حق ہے لیکن ایوان کا تقدس لازمی ہے۔عمران خان کو وزیرِاعظم منتخب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے بلاول کاکہناتھاکہ  عمران خان کسی مخصوص جماعت کے نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کے وزیرِاعظم ہیں، مجھے اُمید ہے کہ وہ ماضی کی نفرت انگیز سیاست کو دفن کر کے آگے بڑھیں گے، اگر وزیرِاعظم نے اگر عوام کے مسائل کو اپنا مقصد بنایا تو پیپلز پارٹی ساتھ دیں گی۔

متعلقہ خبریں