Daily Mashriq

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے

ویب ڈیسک: پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سینیٹ کمیٹی کو خطے کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی پوری ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اہم ان کیمرہ اجلاس منگل کے روز صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔  اور پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ پاک فوج کے سربراہ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز خطے کی صورتحال پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ خبریں