Daily Mashriq


نواز شریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کا اجلاس، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

نواز شریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کا اجلاس، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

ویب ڈیسک:پارلیمنٹ ہاوس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی معاملات اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اعلی سطح کا اجلاس بھی ہوا جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق گورنر خیبر پختون خوا اقبال ظفر جھگڑا، امیر مقام، پرویز رشید، احسن اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کی از سر نو تنظیم سازی کے معاملے پر غور کیا گیا اور قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ اجلاس میں نیب کے ہاتھوں گرفتار رکن قومی اسمبلی سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے، ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

 اس موقع پر احسن اقبال نے پارٹی رہنماوٴں کو ن لیگ کے تنظیمی امور پر بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ خبریں