Daily Mashriq


اپوزیشن نے معمول کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لینے سے انکار کردیا

اپوزیشن نے معمول کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لینے سے انکار کردیا

ویب ڈیسک: اپوزیشن نے معمول کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لینے سے انکار کرتے ہوئے حکومت سے داخلہ اور خارجہ سمیت اہم امور والی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے معمول کی قائمہ کمیٹیاں لینے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ شماریات، سائنس و ٹیکنالوجی اور موسمی تغیرات جیسی کمیٹیاں نہیں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت سے اہم امور والی وزارتوں کی کمیٹیوں کی سربراہی لیں گے، مسلم لیگ (ن) کا کوئی عہدے دار یا ماضی میں وزیر رہنے والا شخص قائمہ کمیٹی کا چیئرمین نہیں بن سکے گا۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائدِحزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی کسی کمیٹی کی سربراہی لینے سے انکار کیا ہے۔

 واضح رہے کہ حکومت شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی دینے پر رضامند ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں