Daily Mashriq


نوازشریف کے گارڈ کا نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر تشدد

نوازشریف کے گارڈ کا نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر تشدد

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نوازشریف کے گارڈ نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنایا، کیمرہ مین بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل۔

نجی نیوز چینل 'سما' کا کیمرا مین نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات کے بعد جاتے ہوئے فوٹیج بنانے کی کوشش میں راستے میں آگیا تھا، جس پر سابق وزیر اعظم کے گارڈز نے اس پر بے رحمانہ تشدد شروع کردیا، سیکیورٹی گارڈ نے کیمرہ مین پر تشدد کرتے ہوئے کیمرہ مین کو دھکا دے کر زمین پر گرادیا اور اس کے بعد اس کے جسم پر چھلانگیں لگائیں اور چہرے پر لاتیں ماریں۔

سیکیورٹی گارڈ کے تشدد سے کیمرا مین بے ہوش ہوگیا ، بے ہوش  شدید زخمی کیمرہ مین کو موقع پر موجود افراد نے علاج کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تشدد میں ملوث نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی جتنا بھی بڑا لیڈر ہو سیکیورٹی پارلیمنٹ سے باہر چھوڑ کر آئے اور آئندہ کوئی شخصیت اپنے ساتھ سیکیورٹی گارڈ پارلیمنٹ کے احاطے میں نہیں لا سکے گی

متعلقہ خبریں