زینب قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

زینب قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

ویب ڈیسک: قصور میں جنسی تشدد کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

ملزم عمران علی کا ٹرائل جیل میں مکمل ہوگیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نےکیس سماعت کے بعد جمعرات کے روز کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔ کیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں کیا گیا اور  فیصلہ بھی جیل کے اندر ہی سنایا جائے گا۔  فیصلہ سننے کے لیے زینب کے والد محمد امین بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں