اسحاق ڈار کی اپیل منظور،سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسحاق ڈار کی اپیل منظور،سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک:لاہور ہائی کورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل نے اسحاق ڈار کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

اسحاق ڈار نے 12 فروری کو صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے جبکہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔

اسحاق ڈار نے استدعا کی تھی کہ ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

آج سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ خبریں