Daily Mashriq


زینب قتل کیس کافیصلہ سنا دیا گیا،مجرم عمران کو چار بار سزائے موت

زینب قتل کیس کافیصلہ سنا دیا گیا،مجرم عمران کو چار بار سزائے موت

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو 4 بار سزائے موت سنادی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

زینب قتل کیس کے مجرم عمران کے خلاف جیل میں روزانہ 9 سے 11 گھنٹے سماعت ہوئی، اس دوران 56 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے اور 36 افراد کی شہادتیں پیش کی گئیں۔

سماعت کے دوران ڈی این اے ٹیسٹ، پولی گرافک ٹیسٹ اور 4 ویڈیوز بھی ثبوت کے طور پر پیش کی گئیں۔15 فروری کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں