Daily Mashriq


زینب کے والدین کا مجرم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

زینب کے والدین کا مجرم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: زینب قتل کیس کےفیصلے پرزینب کے والدین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرم کو سرعام پھانسی  دی جائے۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے قصور میں زینب سے زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عمران علی کو 4 بار سزائے موت سنادی گئی جس پر مقتولہ زینب کے لواحقین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

زینب کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ عدالت کا فیصلہ بالکل ٹھیک ہے اور ہم جج کے فیصلے سے متفق بھی لیکن ابھی بھی ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ یہ سزا سرِعام دی جائے اور مجرم جہاں سے ہماری بچی کو لے کر گیا تھا اسی جگہ پر اسے بھی پھانسی دی جائے۔

متعلقہ خبریں