فیصلہ ایمپائر کی انگلی سے نہیں عوام کی مرضی سے ہوگا، نوازشریف

فیصلہ ایمپائر کی انگلی سے نہیں عوام کی مرضی سے ہوگا، نوازشریف

ویب ڈیسک:2018کے الیکشن میں ہر حلقہ لودھران بن جائے گا فیصلہ ایمپائر کی انگلی نہیں عوام کی مرضی سے ہوگا،نواز شریف

لودھراں میں این اے 154 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا ہے کہلودھراں کی عوام نے اقبال شاہ جیسے فرشتہ صفت انسان کو ووٹ دے کر شہباز شریف اور میرا مان بڑھایا ہے،ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پاکستان کا ہر حلقہ لودھراں بن جائے گا اور لودھراں کی عوام نے بتا دیا کہ ووٹ کا تقدس بحال ہوکر رہے گا۔پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کے پی کے والے کا نمائندہ یہاں 50 ہزار کی برتری سے جیتنے کے خواب دیکھ رہا تھا لیکن 27 ہزار ووٹوں سے ہار گیا، اتنا تکبر صحیح نہیں ہے۔نواز شریف نے کہا کہ لودھراں کےعوام نےجھوٹ بولنے والوں کو رد کردیا، عوام نے ثابت کیا کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں، لودھراں کے عوام کا فیصلہ آج ہر جگہ گونج رہا ہے، 2018 کے انتخابات میں ملک کا ہر حلقہ لودھراں بن جائے گا، لاڈلہ کہتا ہے کہ لودھراں سے سبق سیکھیں گے، وہ خود سبق نہیں سیکھے گا قوم اسے سبق سکھائی گی۔

متعلقہ خبریں