ملک کی ترقی سب سے مقدم ہے،ہرادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

ملک کی ترقی سب سے مقدم ہے،ہرادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہرادارہ اپنی آئینی حددود میں رہ کرکام کرے ، ملک کی ترقی کو سب سے مقدم رکھے۔

حافظ آباد میں قومی صحت پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جس نے عوام کے مسائل حل کئے، ترقی کی بات کی، ملک کے مسائل حل کئے، جتنے منصوبے ان پانچ برسوں میں مکمل یا شروع ہوئے اس کی مثال65 سال میں نہیں ملتی، ہم صرف وعدے نہیں کرتے انہیں پورا بھی کرتے ہیں، یہ ریکارڈ کی بات ہے کہ 10 ہزار400 میگاواٹ بجلی اس دور میں شامل ہوئی، جب یہ حکومت آئی گیس نہیں تھی، بجلی کے کارخانے بند تھے، ملک میں گیس درآمد کی جاتی تھی، سی این جی اسٹیشنوں پر لمبی لائنیں تھیں ، ہم نے 6 لاکھ ٹن کھاد برآمد کی، سی این جی کی لائنیں ختم کیں ، یہ وہ جذبہ تھا جسے 2013 میں لے کر ہماری جماعت آگے بڑھی، بہت سازشیں اور دھرنے ہوئے لیکن ہم نے اپنا سفر جاری رکھا کیا۔

متعلقہ خبریں