Daily Mashriq

پنجاب حکومت کا10 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا10 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے دس سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ اتوار کے روز لاہور میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بز دار کے زیر صدارت لاہور میں ایک اجلاس میں کیاگیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں پولیو کے مرض سے بچانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے چیف سیکرٹری کوہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار بنیادوں پر اجلاس کا انعقاد کریںگے۔

متعلقہ خبریں