Daily Mashriq

 فائیو-جی نیٹ ورک اور فون سیٹس کا مستقبل ’سیکیورٹی کلیئرنس‘ سے مشروط

فائیو-جی نیٹ ورک اور فون سیٹس کا مستقبل ’سیکیورٹی کلیئرنس‘ سے مشروط

سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے فائیو - جی ٹیکنالوجی کی درآمد پر عائد پابندی نے کمپنیوں کو اپنے 5- جی نیٹ ورکس اور موبائل فونز کی سیکیورٹی جانچ پڑتال کرانے کے لیے مجبور کردیا۔ 

موبائل کی دنیا میں 4- جی کے بعد 5- جی نیٹ ورک اپنے قدم جمانے کے لیے تیار ہے لیکن اس سے پہلے چند سیکیورٹی وجوہات کے باعث تاخیر سامنا ہے جسے دور کرنے کے لیے کمپنیاں اپنے فائیو - جی نیٹ ورک اور موبائل فونز کی سیکیورٹی جانچ پڑتال کرانے کے لیے تیار ہوگئی ہیں۔ سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر کئی ممالک نے جدید 5- جی نیٹ ورکس اور موبائل فونز کی درآمد کو روک دیا تھا۔ چین کی معروف کمپنیوں ہواوے اور زید ٹی ای کے فائیو - جی آلات کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں