Daily Mashriq

پلوامہ حملہ؛ اداکار شان کی سوشل میڈیا پر پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی

پلوامہ حملہ؛ اداکار شان کی سوشل میڈیا پر پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار شان نے سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے پلوامہ خودکش حملے کا الزام پاکستان پر لگانے پر پاکستانی موقف کی بھرپورانداز میں ترجمانی کی ہے۔

دوروز قبل کشمیر میں پلوامہ حملے میں 40 سے زائد بھارت فوجی ہلاک ہوگئے تھے، بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے اور بھارتی سیاستدان اور بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہے۔ تاہم پاکستان نے بھارتی الزام کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ اداکار شان نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔

شان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے ’’ظلم رہے اورامن بھی ہو کیا ممکن ہے تم ہی کہو‘‘ اداکار شان نے اس جملے کے ذریعے بھارتیوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ پلوامہ حملہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی جارحیت اور مظالم کا ردعمل ہے، اس میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں۔اس کے علاوہ شان نے جاوید اختر کے دورہ کراچی کو منسوخ کرنے کے حوالے سے بھی ٹوئٹر پر ہی جواب دیتے ہوئے کہا ’’دراصل یہی وقت ہے آنے کا، اپنی دوستی دکھانے کا اور یہ دکھانے کا کہ آپ کو ہم پر کتنابھروسہ ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان اس میں کچھ نہیں کرسکتا، ہم ان تمام افراد کے لیے غمزدہ ہیں جنہوں نے 1947 سے 2019 تک اپنی جانیں گنوائیں اور ان انسانی جانوں کے نقصان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘‘۔

متعلقہ خبریں