Daily Mashriq


وزیراعظم ایوان میں پاناما کیس پر تقریر کرکے پھنس گئے، عمران خان

وزیراعظم ایوان میں پاناما کیس پر تقریر کرکے پھنس گئے، عمران خان

ڈیسک: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں تقریر نواز شریف نے ہمیں چپ کرانے کے لیے کی تھی لیکن اب وہ تقریر کرکے پھنس چکے ہیں ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے درباریوں کا کام صرف صفائیاں دینا ہے جب کہ یہ سپریم کورٹ میں نہیں بلکہ باہر آکر صفائیاں پیش کرتے ہیں۔ آج نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسمبلی میں جو تقریر کی اس کو استثنیٰ ہے لہذا اس پر بات نہ کی جائے، اس کا مطلب ہے نواز شریف نے اسمبلی میں جھوٹ بولا جب کہ وزیراعظم نے خود اسمبلی میں کہا تھا کہ ان کے پاس سب کچھ موجود ہے لیکن یہ پھنس چکے ہیں کیونکہ اسمبلی میں تقریر نواز شریف نے ہمیں چپ کرانے کے لیے کی تھی، ان کا خیال نہیں تھا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں آئے گا اور انہیں دستاویز جمع کرانی پڑیں گی۔

متعلقہ خبریں