نواز شریف منی ٹریل دے دیں میں اپنا کیس واپس لے لوں گا، شیخ رشید

نواز شریف منی ٹریل دے دیں میں اپنا کیس واپس لے لوں گا، شیخ رشید

ڈیسک: سپریم کورٹ کے باہر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناتھا  کہ نواز شریف جس دن سچ بولیں گے ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس دن نواز شریف نے سچ بولا ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا،نواز شریف 20 کروڑ لوگوں کا مذاق اڑارہے ہیں، یہ اسمبلی میں کہتے ہیں تلاشی لے لو اور سپریم کورٹ میں کہتے ہیں استثنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں تاہم اگر یہ منی ٹریل بتا دیں تو شیخ رشید اپنا کیس واپس لے لے گا اور اگر نہیں بتائی تو پھر قبر کی دیوار تک پاناما کہتا رہوں گا۔

متعلقہ خبریں