Daily Mashriq

مقبوضہ کشمیر: 5 سال میں 1427 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر: 5 سال میں 1427 کشمیری شہید

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ 5سال کے دوران اسکالروں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں سمیت ایک ہزار427کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق جنوری 2014 سے رواں سال 30 جون تک شہید ہونیوالے کشمیریوں میں 122 لڑکے اور 31 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 114کشمیریوں کو بھارتی فوجیوں نے دوران حراست اورجعلی مقابلوں میں شہید کیا۔

متعلقہ خبریں