Daily Mashriq

خیبرپختونخوا میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 2 ججز برطرف

خیبرپختونخوا میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 2 ججز برطرف

پشاور: کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال  پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 ججز کو نوکری سے برخاست کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سول جج طیب علی اور ایڈیشنل سیشن جج ناصر کمال کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے تمام ثبوتوں اور موقف جاننے کے بعد مذکورہ ججز کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی اور ان سفارشات کی روشنی میں دونوں ججز کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں