Daily Mashriq

سلمان خان سے مداحوں کی محبت پرسلویسٹراسٹالون بھی جذباتی ہوگئے

سلمان خان سے مداحوں کی محبت پرسلویسٹراسٹالون بھی جذباتی ہوگئے

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سے مداحوں کی محبت اوروارفتگی کا عالم دیکھ کر ہالی ووڈ سپر اسٹارسلویسٹر اسٹالون بھی خاموش نہ رہ سکے اور دبنگ خان کے لیے جذباتی پیغام دے ڈالا۔

سلمان خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پراکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئرکی جس میں ان کی مداح ان سے اپنی محبت کا اظہارکرتے ہوئے دبنگ خان کی تصویربنارہی ہے۔ تاہم تصویربنانے والی کوئی عام مداح نہیں بلکہ اسپیشل چلڈرن ہے جس نے ہاتھوں کی معذوری کے باعث پیروں سے سلمان خان کی تصویر بنائی۔

سلمان خان بھی اپنی مداح کی اس محبت کونظراندازنہ کرسکے اورانہوں نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداح کی محبت کے جواب میں دعائیں دیتے ہوئے لکھا میں پیارکا ویسا جواب تو نہیں دے سکتا مگربہت سی دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مداح کی سلمان خان سے محبت کی گونج ہالی ووڈ تک جاپہنچی اورسپراسٹارسلویسٹر اسٹالون نے اس ویڈیو کو سراہتے ہوئے لکھا یہ ایک اسٹار کے ساتھ محبت اورعقیدت کا نذرانہ ہے۔

متعلقہ خبریں