Daily Mashriq

صدر کابلجیم کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور

صدر کابلجیم کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور بلجیم کے درمیان معیشت، تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ وہ بلجیم کے سفیر Frederic Verheyden سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔ صدر نے کہا کہ پاکستان بلجیم کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلجیم کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری دونوںملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔

متعلقہ خبریں