Daily Mashriq

کیا صرف کھڑے رہنے سے بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے؟

کیا صرف کھڑے رہنے سے بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے؟

نیو یارک: زیادہ دیربیٹھنے سے وزن بڑھنے کے رجحان کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں لیکن اب نئی تحقیق کے مطابق کچھ گھنٹے کھڑے رہتے ہوئے بھی  وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

زیادہ دیر لیٹنے اور بیٹھنے سے ہونے والی سُستی کے سبب بیماریوں سے سب ہی واقف ہیں لیکن امریکا میں کی جانے والی ایک ہزار لوگوں پرکی جانے والی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ کھڑے رہنے سے بھی انسانی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

عام طور پر ایک انسان دن میں 13 گھنٹے بیٹھا رہتا ہے جب کہ 8 گھنٹے سوتا ہے اوران 21 گھنٹوں میں وہ کسی بھی قسم کی کوئی ورزش نہیں کرتا۔ تحقیق کے مطابق کھڑے رہنے سے ایک منٹ میں 0.15 کیلوریز کو جلایا جاسکتا ہے اور اس حساب سے اگر کسی شخص کا وزن 65 کلوہے تو وہ روزانہ 6 گھنٹے کھڑے رہ کر 54 کیلوریز جلاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں