Daily Mashriq


کرائسٹ چرچ حملے کی زد میں آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کو معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں, وزیر اعظم

کرائسٹ چرچ حملے کی زد میں آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کو معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں, وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں حملہ آور کودہشت گردی سے روکنے کی کوشش کرنے والے نعیم رشید پر فخر ہے۔ 

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ’ہم کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کی زد میں آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’پاکستان کو میاں نعیم رشید پر فخر ہے جنہوں نے سفید فام دہشت گرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا۔ ان کے حوصلے کو قومی انعام کے ساتھ یادگار بنایا جائے گا۔‘

متعلقہ خبریں