Daily Mashriq


نیوزی لینڈمیں مساجد پر دہشتگردحملوں کے پیش نظر وزارت خارجہ اسلام آباد میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم

نیوزی لینڈمیں مساجد پر دہشتگردحملوں کے پیش نظر وزارت خارجہ اسلام آباد میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگردی کے حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزارت خارجہ اسلام آباد میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کیا گیا ہے۔سیل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور نیوزی لینڈ میں مقیم پاکستانیوں کی فہرست کے بارے میں معلومات فراہم کررہا ہے۔وزارت کے حکام بروقت اطلاعات اور مدد کی فراہمی کیلئے کرائسز مینجمنٹ سیل میں 24گھنٹے دستیاب ہیں۔نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر بھی معلومات اور مدد کیلئے دستیاب ہیں۔

متعلقہ خبریں