پاکستان او ترکی میں آزادانہ تجارتی معاہدے کرنے پر اتفاق،

پاکستان او ترکی میں آزادانہ تجارتی معاہدے کرنے پر اتفاق،

ڈیسک: دو روزہ دورے پر پاکستان آنے والے ترک صدر رجب طیب اردگان وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچے جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اور ترک صدر کے درمیان ملاقات ہوئی۔

 ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ترک صدر کو پاکستان میں خود آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکوں کو دوسرا گھر ہے، ترکی میں بغاوت کی ہونے والی کوشش سے پاکستان کو دھکچہ پہنچا، پاکستانی قوم ترکی کی منتخب حکومت کو ہٹانے کی کوششوں کی مذمت کرتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترک عوام نے بغاوت کی کوشش ناکام بناکر نئی تاریخ رقم کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں، ترکی صدر اردگان کی قیادت میں ترقی کے منازل طے کررہا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ’میں مسئلہ کشمیر پر امن حل پر زور دینے پر صدر اردگان کا مشکور ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ترک صدر کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک نے 2017 کے آخر تک آزادانہ تجارت کے معاہدے پر بات چیت مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں