Daily Mashriq


شام کے شہر حلب میں موت کا راج ،32 افراد ہلاک

شام کے شہر حلب میں موت کا راج ،32 افراد ہلاک

ڈیسک: شام کے دوسرے اہم شہر حلب میں جاری لڑائی کے دوران شام کی حکومتی فورسز اور روسی فضائیہ کی بمباری میں کم سے کم 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکومتی فورسز اور روسی طیاروں کی جانب سے دوسرے روز بھی حلب میں فضائی حملے جاری ہیں جس میں کم سے کم 32 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس سے قبل فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اس فضائی حملے نے امریکا اور اقوام متحدہ کو مزید مشتعل کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں