Daily Mashriq

میں بھی کئی بار یو ٹرن لے چکا ہوں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

ویب ڈیسک:صدر مملکت بھی وزیراعظم کے ’یوٹرن‘ کے بیان کے دفاع میں بول پڑے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ میں بھی کئی مرتبہ یو ٹرن لے چکا ہوں۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ حالات کی مناسبت سے کئی بار یو ٹرن لے چکا ہوں اور اس بنیاد پر کئی اہم فیصلے بھی کیے۔

ان خیالات کا اظہار صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ لاہور کے ایک شاپنگ مال میں شاپنگ کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کیا صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی زندگی میں حالات کی مناسبت سے کئی بار یوٹرن لیے اور اہم فیصلے کیے، اس موقع پر صدر پاکستان نے وہاں پر موجود عام عوام کے ساتھ  سیلفیاں بھی کھینچیں جبکہ لوگوں کی جانب سے   صدرمملکت کی وہاں پر موجودگی پر مسرت کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں